Wednesday, January 14, 2026

"اطاعت اور تقلید میں کیا فرق ہے


"اطاعت اور تقلید میں کیا فرق ہے اہل دانش حضرت برائے مہربانی اس موضوع پر روشنی ڈالیں میں بہت دنوں سے تجاذب کا شکار ہوں"
یہ دونوں خالص شرعی اصطلاحیں ہیں ۔ یعنی شرعیت میں ان کے مخصوص معانی ہیں۔ بہتر ہو کہ آپ اپنے حلقے کے مختلف علماء سے رجوع کریں یا پھر اس موضوع سے مطلق مقلدین و غیر مقلدین کی کتب کا مطالعہ کریں۔

یہ سوال آپ کے ذہن میں آنے کا مطلب ہے کہ آپ کو ان عقائد سے منحرف کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جو آپ کے آبا و اجداد کے پشت ہا پشت سے چلے آ رہے ہیں بلکہ آپ کے اولین مسلمانوں ہوئے جد سے آپ تک تواتر سے منتقل ہوتے آ رہے ہیں‌، اگر آپ جدی طور پر بر صغیر سے ہی ہیں۔ خود کو سبھالئے ! انسان ایک مرتبہ ایک جگہ کو چھوڑ کر دوسری جگہ سکونت کر لے تو اس کے لئے اس جگہ کو بھی چھوڑنا آسان ہو جاتا ہے اور پھر وہ بھٹکتا ہی رہتا ہے۔ پتھر اپنی جگہ پہ بھاری ہوتا ہے،جگہ سے ہٹا نہیں کہ ٹھوکروں میں آ جاتا ہے، ویسے بھی آپ ص کے بعد کوئی نبی نہیں آنا سو آپ کے اولین مسلمان ہوئے جد اعلی کے جو عقائد اعمال آپ تک پہنچے ان ہی کو ماننے میں ہی بھلائی پوشیدہ ہے،آپ کے لئے بھی اور آپ کی آئندہ نسلوں کے لئے بھی‌۔ سوچئے ! قیامت کیوں کر آئے گی ؟ 
احقر کا ماننا ہے کہ آپ ص سمیت(نعوذ باللہ ) تمام سچے جھوٹے مان لئے جائیں گے،جھوٹے ہی بچیں گے۔

خیر، آپ کے سوال سے لگتا ہے کہ آپ علماء سے کسی وجہ سے پوچھنا نہیں چاہتے۔ سو، بندے کے مطابق، اطاعت اللہ رسول ص کے احکامات کی کی جاتی ہے۔ مگر  تمامتراحکام سمجھنے ہوں گے۔ اب ہر شخص کیا ہزاروں لاکھوں میں کوئی ایک بھی سوا نبی کے یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ وہ خدا و رسول ص کے تمام احکامات کو من و عن سمجھتا ہے، سو انہیں احکامات کو کسی فقیہ یا فقہاء کی جماعت کے ذریعے آسان الفاظ میں سمجھائے جانے کے بعد ان پر عمل کرنے کو تقلید کہتے ہیں۔ 
امید ہے احقر اپنی بات پہنچانے میں کامیاب ہو گا۔

No comments:

Post a Comment

#پوسٹ_معرض‌_وجود_میں_آنے_کی_وجہ :-

#پوسٹ_معرض‌_وجود_میں_آنے_کی_وجہ :- ★ 200-150 سال سے جنوبی ایشیا کے اصیل و اولین سنی حنفی مسلمانوں کو ورغلا کر پہلے . . . . . بریلوی، وہاں...