بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
کس زباں سے ہو بیاں عز و شان اہل بیت
مدح گوئے مصطفے ہے مدح خوان اہل بیت
ذکر حضرات حسنین کریمین نور ایمان و راحت جاں ہے۔ حضرات امامین کریمین رضی اللہ تعالی عنھما کے فضائل و مناقب صحیحہ معتبرہ ایک مستقل عبادت ہے اور چونکہ ذکر فضائل محبوبان خدا باعث نزول رحمت الٰہی ہے ۔اس لئے سنی مسلمان وفور شوق سے مجالس محرم منعقد کرتے ہیں اور انعقاد ذکر مجالس شہادت کو ذریعہ نجات مانتے ہیں۔یقینا ان کا ذکر کریم نور عین و عین نور ہے، شرط یہ ہے کہ روایات صحیحہ معتبرہ سے ہو۔سوال یہ ہے کہ روایات صحیحہ معتبرہ کے لئے کن کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہئے؟ تو آئیے الملفوظ میں اس کا جواب موجود ہے۔سیدی اعلحضرت قدس سرہ سے سوال ہوا کہ محرم کی مجالس میں جو مرثیہ خوانی ہوتی ہے، سننا چاہئے یا نہیں ؟ آپ نے جوابا ارشاد فرمایا: مولانا شاہ عبد العزیز کی کتاب جو عربی میں ہے( سر الشہادتین) وہ یا حسن میاں مرحوم میرے بھائی کی کتاب" آئینہ قیامت " میں صحیح روایات ہیں؛ انہیں سننا چاہئے۔باقی غلط روایات کے پڑھنے سے نہ پڑھنا اور نہ سننا بہت بہتر ہے(الملفوظ،حصہ دوم،صفحہ 91۔ اور شہزادہ اعلی حضرت حضور مفتی اعظم علیہ الرحمہ فتاوی مصطفیہ میں تحریر فرماتے ہیں کہ آئینہ قیامت کے مصنف حضرت عمی جناب استاذ زمن مولانا حسن رحمہ اللہ تعالی علیہ یہ کتاب اعلی حضرت قدس سرہ کی دیکھی اور مجالس میں کتنی ہی بار سنی ہوئی ہے( فتاوی مصطفیہ،کتاب الحظر و الاباحۃصفحہ 463).
کیا یوم عاشورہ کو اہل بیت کے پاس پانی تھا ؟
بعض حضرات ایک نا مقبول غیر مشہور روایت کی بنا پر کہتے ہیں کہ امام پاک نے یوم عاشورہ کو غسل فرمایا اور خوشبو لگائی۔میرے ناقص خیال میں یہ روایت صحیح نہیں۔ اس روایت کے غیر صحیح ہونے کے لئے یہی کافی ہے کہ نہ اس روایت کو شہرت ملی اور نہ علماء و ائمہ نے اسے قبول کیا۔آخر وہ حضرات بھی جانتے تھے کہ بعض کتابوں میں یہ روایت بھی درج ہے،مگر پھر بھی صرف نظر فرمایا شہادت امام پاک کو آج 2023کو بحساب شمشی 1343 سال ہوگۓ آج کچھ لوگ اس روایت کو کرید رہے ہیں؛ جس سے یہ تاثر دینے کی کوشش ہو رہی ہے کہ کربلا میں سب ٹھیک ٹھاک تھا ! وہاں تو حضرت قاسم کی شادی ہو رہی تھی،حضرت کبری کو مہندی لگ رہی تھی؛امام پاک ہی نہیں ان کے اصحاب بھی دس (10) محرم کو غسل و خوشبو فرما کر اسودہ و آرام سے تھے۔ کیا یہ ان کی قربانیوں کے ساتھ انصاف ہے ؟ نہیں اور ہرگز نہیں حق وہی ہے جو اعلحضرت قدس سرہ کی تصویب فرمائی ہوئی استاذ زمن کی کتاب آئینہ قیامت میں بیان ہوا ہے۔ شواہد کے طور پر پنجتن کی نسبت سے صرف یہاں پانچ مقامات سے نقل کیا جارہا ہے۔
مولانا حسن رضا خاںصاحب حسن رحمہ اللہ علیہ نے امام پاک کے تین دن سے پیاسے ہونے کا ذکر باربارفرمایا ہے۔: ایک جگہ تحریر فرماتے ہیں:خبیث ابن سعد نے پانچ سو تیر انداز ابن نمیر کے ساتھ جماعت امام پر بھیجے؛ اب تین دن کے پیاسوں پر تیروں کا مینہ برسنا شروع ہو گیا(آئینہ قیامت،صفحہ 65)۔ دوسری جگہ اللہ اکبر اس وقت کس قیامت کا دردناک منظر آنکھوں کے سامنے ہے، امام مظلوم اپنے گھروالوں سے رخصت ہو رہے ہیں،بیکسی کی حالت،تنہائی کی کیفیت،تین دن کے پیاسے(آئینہ قیامت،صفحہ 75)۔ تیسری جگہ اے کوثر ! اپنے ٹھنڈے اور خوشگوار پانی کی سبیل تیار رکھ؛ تین دن کے پیاسے تیرے کنارے جلوہ فرمائیں گے( آئینہ قیامت،صفحہ 81).چوتھی جگہ لکھتے ہیں کہ تین دن کے پیاسے تھے،ایک بدبخت نے فرات کی طرف اشارہ کر کے کہا(الخ ایضا صفحہ 83،)شہادت کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں: محمد رسول اللہ علیہ وسلم کے جگر پارے تین دن کے پیاسے کو ذبح کیا گیا(ایضا،84)۔
رہا یہ احتمال کہ صبح پانی بقدر غسل بچا ہوا ہو اور وقت جنگ تک ختم ہو گیا ہو؛ یہ قیاس آرائی بھی درست نہیں، کیونکہ دسویں کی رات امام پاک رضی اللہ عنہ نے کچھ دلخراش اشعار پڑھے،حضرت سیدہ زینب کے کانوں میں آواز پڑی،،صبر نہ ہو سکا، بے تابانہ چند الفاظ ارشاد فرمائیں اور غش کھا کر گر پڑیں۔اس کے بعد کیا ہوا،استاذ زمن کے الفاظ سنۓ فرماتے ہیں : اللہ اکبر آج مالک کوثر کے گھر اتنا پانی بھی نہیں کہ بے ہوش بہن کے منہ پر چھڑکا جائے(آئینہ قیامت،صفحہ 53)۔
استاذ زمن درد و غم میں ڈوب کر منظر کشی فرماتے ہیں:
خشک ہو جا خاک ہو کر خاک میں مل جا فرات
خاک تجھ پر دیکھ تو سوکھی زبان اہل بیت
تیری قدرت جانور تک آب سے سیراب ہوں
پیاس کی شدت سے تڑپے بے زبان اہل بییت
اور مقتضائے عقل و عشق بھی یہی ہے کہ اس دن صبر ورضا کے حقیقی پیکر کے گھر میں دانہ ؛پانی نہ ہو :تا کہ امتحان ان کی شان رفیع کے مطابق ہو اور کربلا کی مثال تاریخ پیش کرنے سے قاصر ہو اور
ولنبلونكم بشئ من الخوف والجوع ونقص من الاموال والانفس والثمرات وبشرالصابرين كى مكمل جلوه گری ہو اور کائنات کا ذرہ ذرہ زبان حال سے کہے
گھر لٹانا جان دینا کوئی تجھ سے سیکھ لے
جان عالم ہو فدا اۓ خاندان اہل بیت
آخر میں دعا ء ہے کہ مولی تعالیٰ کربلا والوں کے صدقے ہمارے تقریر و تحریرکو زیور اخلاص سےمزین فرمائے اور ان کی بے مثال قربانیوں کے طفیل ہمیں بھی دین کے لیے ہر قسم کی قربانی کا جذبہ شبیری عطا فرمائے آمین ثم آمین
تشنہ دعاء سید غلام جیلانی قادری
خادم دارالعلوم غوثِ اعظم سیوڑی ممبئی 15
Friday, January 9, 2026
کس زباں سے ہو بیاں عز و شان اہل بیتمدح گوئے مصطفے ہے مدح خوان اہل بیت
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
#پوسٹ_معرض_وجود_میں_آنے_کی_وجہ :-
#پوسٹ_معرض_وجود_میں_آنے_کی_وجہ :- ★ 200-150 سال سے جنوبی ایشیا کے اصیل و اولین سنی حنفی مسلمانوں کو ورغلا کر پہلے . . . . . بریلوی، وہاں...
-
★جنوبی ایشیا میں #عشق_و_محبت_مساوات_و_انسانیت کا #الکھ_جگانے والے #اولین:- (1)حضرت خواجہ #ابو_اسحاق_حسینی_چشتی قدس ﷲ سرہ کو آپؒ کے ★پیر و م...
-
ملک عضوض(پسر ہندہ) سے ہر مسلمان اچھی طرح واقف ہے۔ پھر بھی اسکے کردار کو حدیث و اقوال محدثین کی روشنی میں ملاحظہ فرمائے۔ مطاعن معاویہ کے نا...
-
#پوسٹ_معرض_وجود_میں_آنے_کی_وجہ :- ★ 200-150 سال سے جنوبی ایشیا کے اصیل و اولین سنی حنفی مسلمانوں کو ورغلا کر پہلے . . . . . بریلوی، وہاں...
No comments:
Post a Comment