((کربلا کے ہاشمی شہداء)):
(1) حضرت امام حسین،
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نواسے ، حضرت علی المرتضی اور سیدہ فاطمہ زہراء کے لخت جگر اور نوجوانان جنت کے سردار ہیں،
(2) حضرت عباس بن علی المرتضی
حضرت امام کے بھائیوں میں یہ سب سے آخر میں شہید ہوئے ۔
(3) حضرت محمد بن علی المرتضی
(4) حضرت جعفر بن علی المرتضی ،
حضرت امام کے بھائیوں میں سب سے پہلے یہی شہید ہوئے
(5) حضرت ابو بكر بن على المرتضى
(6) حضرت عثمان بن علی المرتضی
(7) حضرت قاسم بن امام حسن مجتبی،
(8) حضرت ابو بکر بن امام حسن مجتبی،
(9) حضرت عبد اللہ بن امام حسن مجتبی،
(10) حضرت علی اکبر،
حضرت امام حسین کے سب سے بڑے بیٹے اور کربلا کے پہلے ہاشمی شہید، شبیہ رسول مانے جاتے تھے۔
(11) حضرت عبد اللہ بن امام حسین ،
انہیں علی اصغر بھی کہا جاتا ہے، شیر خوار تھے۔
(12) حضرت عون بن عبد اللہ بن جعفر طیار،
(13) حضرت محمد بن عبد اللہ بن جعفر طیار،
یہ دونوں صاحبزادے حضرت علی المرتضی کے نواسے اور سیدہ زینب کے بیٹے تھے۔
(14) حضرت جعفر بن عقیل بن ابو طالب
(15) حضرت عبد اللہ بن عقیل بن ابو طالب
(16) حضرت عبد الرحمن بن عقیل بن ابو طالب
(17) حضرت عبد اللہ بن مسلم بن عقیل
(18) حضرت محمد بن ابو سعید بن عقیل،
یہ سارے ابو طالب کی اولاد پیدا ہیں، ان میں سے گیارہ آل علی ، دو آل جعفر (یہ تیرہ فاطمی ہیں) اور پانچ آل عقیل میں سے ہیں (آل عقیل میں سے تین افراد حضرت مسلم بن عقیل اور ان کے دو کمسن بچے محمد اور ابراہیم کربلا سے پہلے کوفہ میں شہید کیے جا چکے تھے)۔
حضرت حسن بصری کہتے ہیں کہ اس وقت روئے زمین پر کوئی ان جیسا نہیں تھا۔
رضي الله عنهم وارضاهم في أولادهم ومحبيهم أجمعين،
No comments:
Post a Comment