Thursday, January 8, 2026

پروفیسر : مولوی صاحب! یہ معاویہ بن ابو سفیان کون تھا؟

پروفیسر : مولوی صاحب! یہ معاویہ بن ابو سفیان کون تھا؟
مولوی : جی وہ صحابی رسول اور کاتبِ وحی تھے۔

پروفیسر : اچھا یہ وہی شخص ہے کہ جس کا آپ کی جماعت عرس مناتی ہے؟
مولوی : جی جی وہی ہیں!

پروفیسر : یہ معاویہ کیا علانِ نبوتؐ کے فوراً بعد ایمان لے آئے تھے؟
مولوی : نہیں جی!

پروفیسر : تو پھر دین کیلئے کفار کے کچھ مظالم سہے ہوں گے؟
مولوی : نہیں جی! وہ تو خود اُس وقت کفار میں شامل تھے۔

پروفیسر : پھر پہلی ہجرتِ حبشہ میں شرکت کی ہو گی؟
مولوی : نہیں جی!

پروفیسر : تو پھر دوسری ہجرتِ حبشہ میں شامل رہے ہوں گے؟
مولوی : نہیں جی!

پروفیسر : تو پھر ہجرتِ مدینہ میں تو ضرور شامل ہوں گے؟
مولوی : نہیں جی! وہ اُس وقت مسلمان ہی نہیں ہوئے تھے۔

پروفیسر : پھر جنگِ بدر میں تو ضرور مسلمانوں کی طرف سے لڑے ہوں گے؟
مولوی : نہیں جی!

پروفیسر : جنگِ احد میں شہید ہوئے ہوں گے؟
مولوی : نہیں جی!

پروفیسر : کیا صلح حدیبیہ والوں میں شامل تھے؟
مولوی : نہیں جی! (اب مولوی صاحب تھوڑا گھبرانے لگے)

پروفیسر : جنگِ خیبر اور یرموک میں لڑنے والوں میں شامل ہوں گے؟
مولوی : نہیں جی! وہاں بھی نہیں تھے۔

پروفیسر : پھر فتح مکہ میں تو ضرور ہوں گے؟
مولوی : نہیں جی! وہ تو مسلمان ہی فتح مکہ کے بعد ہوئے تھے۔

پروفیسر : یعنی اُس وقت جب اسلام غالب ہو چکا تھا؟
مولوی : (مشکل سے بولتے ہوئے) جی ہاں!

پروفیسر : آپ کو معلوم ہے معاویہ کے اسلام لانے کے بعد کون سی وحی نازل ہوئی تھی؟
مولوی : جی نہیں معلوم!

پروفیسر : آپ نے بتایا کہ معاویہ کاتبِ وحی تھے تو پھر آپ کو یہ تو معلوم ہوگا کہ انہوں نے کون سی آیات کی کتابت کی تھی؟
مولوی : جی مجھے نہیں معلوم! بس سن رکھا ہے کہیں پڑھا نہیں ہے!

پروفیسر : یعنی آپ کے مطابق اسلام کے پہلے مشکل ترین اکیس سالوں میں معاویہ کہیں نہیں تھا؟
مولوی : جی ایسا ہی ہے!

پروفیسر : تو پھر آپ کی جماعت اُن میں سے کسی کا عرس کیوں نہیں مناتی کہ جن کی اکیس سالہ محنت اور قربانیوں کی وجہ سے معاویہ کو مجبوراً ہی سہی مگر مسلمان ہونا پڑا؟
مولوی : جی یہ معاویہ کا عرس ہمارے حضرت صاحب مناتے ہیں اِس لیے ہم بس آنکھیں بند کر کے اُن کی پیروی کرتے ہیں!

پروفیسر : کیا آپ کے حضرت صاحب کو معلوم نہیں کہ معاویہ نے مولا علی علیہ السلام سے بغاوت کی تھی؟
مولوی : جی معلوم ہی ہو گا!

پروفیسر : کیا آپ کے حضرت صاحب کو معلوم نہیں کہ معاویہ نے مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے خلاف تلوار اُٹھائی اور آپؑ پر منبروں سے لعنتیں کہلوائیں؟
مولوی : حیران پریشان اور چپ!

پروفیسر : کیا آپ کے حضرت صاحب کو معلوم نہیں کہ معاویہ نے امام حسن علیہ السلام سے کی گئی صلح کی شرائط کو توڑا اور اسلامی اصولوں کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے جان بوجھ کر یزید (پلید) کو اپنا جانشین مقرر کیا؟
مولوی : حیران پریشان اور چپ!

پروفیسر : کیا آپ کے حضرت صاحب کو یہ بھی معلوم نہیں کہ معاویہ نے امام حسن علیہ السّلام کی شہادت پر دبے لفظوں میں خوشی کا اظہار کیا؟
مولوی : حیران پریشان اور چپ!

پروفیسر : کیا آپ کے حضرت صاحب نہیں جانتے کہ معاویہ کے لشکر کو نبی ؐ نے "دوزخ کی طرف بلانے والا گروہ" کہا ہے؟
مولوی : (چہرے پر سے باقاعدہ ہوائیاں اُڑ رہی ہیں) حیران پریشان اور چپ!

پروفیسر : آپ کے حضرت صاحب کو یہ بھی نہیں معلوم کہ معاویہ حضرت عمار بن یاسر ؓ سمیت سینکڑوں صحابہ کے قتل کا ذمہ دار ہے؟
مولوی : (تھوک نگلتے ہوئے حواس باختگی کی عالم میں) جی میں نہیں جانتا!

پروفیسر : قرآن کی کوئی آیت جو معاویہ کیلئے اتری ہو؟
مولوی : مجھے نہیں معلوم!

پروفیسر : صحاح ستہ سے کوئی ایک صحیح حدیث (جو ضعیف یا موضوع نہ ہو اور جس کی سند قابل قبول ہو) جو معاویہ کی فضیلت میں آئی ہو؟
مولوی : مجھے نہیں معلوم!

پروفیسر : تو آپ کو نبی ؐ کے ہزاروں صحابہ ؓ کو چھوڑ کر عرس منانے کیلئے صرف یزید کا باپ اور ظالم حاکم / بادشاہ ہی ملا تھا؟
مولوی : (باقاعدہ رونا شروع) حیران پریشان اور چپ!

پروفیسر : روزِ محشر کس منہ سے نبی ؑ کا سامنا کرو گے؟
مولوی : (روتے روتے کانپنے لگ گئے)

پروفیسر : جب نبی کریمؐ نے علیؑ کے دشمن کو اپنا دشمن کہا تو آپ نے علیؑ کے دشمن کا عرس منانا شروع کر دیا؟ یعنی تم لوگ اب کھل کر رسول اللہ ؐ کے سامنے کھڑے ہو گئے ہو؟ تم نے جہنم کا سودا کر لیا ہے ۔۔۔۔۔! 

(مولوی صاحب روتے رہے پروفیسر صاحب اٹھ کر چلے گئے)
Copied 

No comments:

Post a Comment

#پوسٹ_معرض‌_وجود_میں_آنے_کی_وجہ :-

#پوسٹ_معرض‌_وجود_میں_آنے_کی_وجہ :- ★ 200-150 سال سے جنوبی ایشیا کے اصیل و اولین سنی حنفی مسلمانوں کو ورغلا کر پہلے . . . . . بریلوی، وہاں...