Monday, January 12, 2026

چشتی صوفیأء کرام بالخصوص بر صغیر میں سب نے غوث پاک رض کے اس قول کو قبول کیا ہے کہ


چشتی صوفیأء کرام بالخصوص بر صغیر میں سب نے غوث پاک رض کے اس قول کو قبول کیا ہے کہ " میرا قدم تمام اولیاء کی گردنوں پہ ہے۔" حضرت بہاؤالدین سہروردی رح نے اپنے سلسلے کے بارے میں کہا ہو تو بات وہیں تک محدود رہے گی۔ ویسے انہوں نے اپنے زمانے کی بات کی ہے " مقبول نہیں" دوسرے یہ کہ وقت کے اولیاء اللہ یا سلسلہ ہائے تصوف میں سے کسی میں مقبول نہیں۔ اس تعلق سے حضرت خواجہ معین الدین چشتی قدس اللہ سرہ العزیز کا واقعہ مشہور ہے کہ جب آپ رح نے غوث پاک رح کی یہ صدا سنی تو فرمایا: میری گردن پہ نہیں آپ کا قدم میرے سر ماتھے پہ ہے۔ اس کا مطلب ہوا کہ یہ روایت حضرت سہوردی رح کے کھاتے میں ناصبیوں کی ڈالی ہو سکتی ہے۔ وہ قرآن کی آیتوں کے معانی میں ہی نہیں دوسروں  کے ترجموں میں اپنے مطلب کی بات گھسیڑنے کے ماہر ہیں۔(دیکھئے شاہ ولی اللہ رح کا فارسی ترجمہ اور آل سعود کا فارسی ترجمہ القرآن)۔ ویسے، معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ حضرت سہوردی رح سے منسوب یہ قول سہروردی سلسلے کے صوفیاء کے نذدیک درست ہے بھی یا نہیں اور اگر ہے تو وہ اس کے کیا معانی لیتے ہیں اور حضرت  سہوردی رح کے بعد کے سہروردی سلسلے کے صوفیاء کا کیا موقف رہا۔ اسی طرح نقشبندیہ علیہ کا موقف کیا ہے۔ چشتیہ کا واضح کر دیا گیا۔
موضوع سے متعلق قول ناصبیوں کی چال سے زیادہ کچھ نظر نہیں آتا۔ اہل تصوف کا متفقہ عقیدہ حضرت میر سید اشرف جہانگ،ر سمنانی قدس سرہ ( وصال- 808ھ) کے قول سے بڑے واضح طور پہ معلوم ہو جاتا ہے۔ آپ فرماتے ہیں : تمام صوفیاء ایک نفس کی طرح ہیں،بالخصوش بزرگان چشت۔

اب جب تمام صوفیاء کرام نفس واحد ٹھہرے تو تصوف کی حد تک تو کوئی تمیز ہی نہیں کی جا سکتی۔ دوسری بات یہ کہ مجموعی طور پر تمام صوفیاء کرام کے نذدیک غیر مقلد بھی اللہ کا ولی ہو سکتا ہے۔ مثلا، شیخ اکبر رح ۔ غیر مقلد تھے۔تیسری بات یہ کہ جس نے بھی یہ قول غوٹ پاک رض سے منسوب کیا، وہ تصوف کی الف بے سے بھی واقف نہیں تھا۔
تیسری اور سب سے ہم بت یہ کہ غوث پاک رض سے منسوب کیا گیا یہ قول کہیں نہ کہیں شرعیت محمدی ص کی نفی کرتا ہے۔ جو غوٹ پاک رض یا کسی بھی صوفی پہ بہتان سے زیادہ وقعت نہیں رکھتا۔

No comments:

Post a Comment

#پوسٹ_معرض‌_وجود_میں_آنے_کی_وجہ :-

#پوسٹ_معرض‌_وجود_میں_آنے_کی_وجہ :- ★ 200-150 سال سے جنوبی ایشیا کے اصیل و اولین سنی حنفی مسلمانوں کو ورغلا کر پہلے . . . . . بریلوی، وہاں...