Monday, January 12, 2026

اگر آپ صوفی سے پوچھیں گے کہ خدا سے قربت کے لئے کیا کرناہوگا ؟


اگر آپ صوفی سے پوچھیں گے کہ خدا سے قربت کے لئے کیا کرناہوگا ؟ تو وہ آپ کو ابن عربی کی فصوص الحکم پکڑا دے گا جو آپ کو یہ باور کرادے گی کہ بڑا ہی مشکل کام ہے، بڑی ریاضتیں، مشقتیں اور مراقبے لگتے ہیں اس میں۔ لیکن یہی سوال آپ اللہ سبحانہ و تعالی سے پوچھئے تو وہ بہت ہی سادہ جواب دیتے ہیں

"تم میری طرف ایک قدم آؤ، میں دس قدم آؤں گا"

آدھی سطر میں بات پوری ہوگئی۔ اب یہ آپ کی مرضی کہ کتنا قریب جانا چاہتے ہیں۔ آپ کے ہر قدم پر اس کے دس قدم اٹھیں گے۔

بعینہ رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات بھی نہایت سادہ ہیں۔ مثلا یہ

"مومن وہ ہے جو اپنے بھائی کے لئے وہی پسند کرے جو اپنے لئے پسند کرے"

مولوی بیچارے نے اس کا مطلب صرف یہ سمجھ لیا ہے کہ اپنے لئے چونسہ پسند کرو تو کسی اور کے لئے لنگڑے کی پیٹی نہیں چونسہ ہی خریدو۔ جبکہ پوری بات یوں ہے۔ اگر آپ کو یہ پسند ہے کہ آپ کی بیٹی کی عزت محفوظ رہے، کوئی اسے تاڑے بھی نہیں اور تنگ بھی نہ کرے تو پھر تم دوسرے کی بیٹی کے لئے بھی یہی پسند کرو اور اسے تاڑو مت۔ اگر مومن بننا ہے تو   زندگی کے تمام اعمال پر یہ اصول لگا  دیجئے۔ تمہیں پسند نہیں کہ تم سے بدتمیزی ہو تو دوسرے سے بھی بدتمیزی نہ کرو۔ تمہیں پسند نہیں کہ کوئی قطار توڑے تو خود بھی قطار توڑنی بند کرو۔ تمہیں پسند نہیں کہ کوئی تمہارے عیوب کی سر عام نشاندہی کرے تو دوسروں کے عیوب پر بھی پردہ ڈالو۔ تمہیں پسند نہیں کہ کوئی تمہاری وال پر آکر تمہارا باپ بننے کی کوشش کرے تو تم بھی کسی کی وال پر جا کر اس کا باپ بننے کی کوشش مت کیا کرو۔

No comments:

Post a Comment

#پوسٹ_معرض‌_وجود_میں_آنے_کی_وجہ :-

#پوسٹ_معرض‌_وجود_میں_آنے_کی_وجہ :- ★ 200-150 سال سے جنوبی ایشیا کے اصیل و اولین سنی حنفی مسلمانوں کو ورغلا کر پہلے . . . . . بریلوی، وہاں...