Friday, January 9, 2026

بابرکت خلافت راشدہ و مرشدہکے انہدام کا نقصان ، اشاعت اسلام کے تناظر میں


بابرکت خلافت راشدہ و مرشدہ
کے انہدام کا نقصان ، اشاعت اسلام کے تناظر میں:

تفسیر ، حدیث ، فقہ ، تاریخ اور عربی ادب کے مشہور امام ، دانشور ، مفتئ مصر (تفسیر المنار کے مصنف) علامہ رشید رضا قلمونی رح (م 1935ء) اپنی مشہور تفسیر قرآن ، تفسیر المنار میں لکھتے ہیں کہ اسلام اپنے اولین قرن میں ہی یورپ ، مغرب اور ہند کی سرحدوں میں داخل ہو چکا تھا ، اگر مسلمانوں کے ہاں ظالمانہ حکومتوں کے استبداد کی وجہ سے بدعات ، جہالت ، فساد اور باہمی اختلافات کا آغاز نہ ہوتا اور فرقہ بندیاں پیدا نہ ہوتیں تو دنیا میں بسنے والے انسانوں کی اکثریت یقیناً اسلام کی پیروکار ہوتی۔

پھر آیت قرآنی کی اس تفسیر کی تائید میں آگے جاکر ایک جرمن پروفیسر کا اعتراف نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

قال أحد كبار علماء الألمان في الأستانة لبعض المسلمين وفيهم أحد شرفاء مكة: إنه ينبغي لنا ‌أن ‌نقيم ‌تمثالا ‌من ‌الذهب لمعاوية بن أبي سفيان في ميدان كذا من عاصمتنا (برلين) قيل له: لماذا؟ قال: لأنه هو الذي حول نظام الحكم الإسلامي عن قاعدته الديمقراطية إلى عصبية الغلب ، ولولا ذلك لعم الإسلام العالم كله ، و لكنا نحن الألمان وسائر شعوب أوربۃ عربا مسلمين

ایک بڑے جرمن اسکالر نے استانہ میں بعض مسلمانوں سے کہا جن میں بعض مکہ کے معززین بھی شامل تھے :

"ہمارے لیے یہ ضروری (خواہش کا اظہار) ہے کہ ہم اپنے دارالحکومت برلن کے فلاں میدان میں معاویہ بن ابی سفیان کا سونے کا ایک مجسمہ کھڑا کریں."

(مسلمانوں کی طرف سے) ان سے پوچھا گیا "کیوں؟"

انہوں نے جواب دیا:

"کیونکہ وہی تو ہے جس نے اسلام کے اصولی حکومتی نظام کو اس کی جمہوری و مشاورتی بنیاد (یعنی خلافت راشدہ) سے ہٹا کر قبضہ گیر عصبیت (والے نظام یعنی ملوکیت) میں بدل کر رکھ دیا ، اگر وہ ایسا نہ کرتے تو اسلام ساری دنیا میں پھیل جاتا اور ہم جرمن اور دیگر سب یورپی قومیں کب کے عرب اور مسلمان ہو چکے ہوتے۔"

(تفسير المنار ج 11 ص 260)

پلید فکر ناصBیوں سے گزارش ہے کہ مجھے گالیاں دینے کی بجائے دارالعلوم دیوبند کو گالیاں دے دیں۔ کیونکہ مجھے دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر تفسیر المنار کے مصنف کی حد سے زیادہ مدح سرائی پڑھنے کو ملی تھی ، تبھی ان کا حوالہ شئیر کیا ہے!  -Dr Mukhtar Ahmed

 

No comments:

Post a Comment

#پوسٹ_معرض‌_وجود_میں_آنے_کی_وجہ :-

#پوسٹ_معرض‌_وجود_میں_آنے_کی_وجہ :- ★ 200-150 سال سے جنوبی ایشیا کے اصیل و اولین سنی حنفی مسلمانوں کو ورغلا کر پہلے . . . . . بریلوی، وہاں...