#باچاخان_بابا
مولانا ابوکلام آزاد کہتے ہیں ایک مرتبہ ہم پارٹی اجلاس میں بیٹھے تھے کہ باچا خان نے مجھے کہا مولانا صاحب آپ سے ضروری کام تھا کہا کہ مولانا صاحب آپ کی تفسیر قرآن ، ترجمہ قرآن کے چودویں (14) پارے کے فلاں صفہ پر فلاں آیات (مولانا صاحب کو اب وہ صفہ نمبر اور آیات نمبر یاد نہیں تھی) کی تشریح اگر آپ پھر سے دیکھ لیں تو بہت بہتر ہو گا ، مولانا آزاد کہتے ہیں کہ بات کو میں نے سنجیدگی سے نہیں لیا اور ویسے بھی باچا خان اور قرآن بینی کا کبھی تجربہ نہیں ہوا تھا اور یہ بات مجھے بھول گئی لیکن 3 ماہ بعد جب میں شملہ میں تھا تو یہ بات یاد آ گئی دیکھا تو واقعی میں نے سنگین غلطی کی تھی کتاب کے پبلیشر کو کتاب چھاپنے سے روک دیا اور اخباروں میں غلطی کی نشاندہی کر دی کچھ ماہ بعد جب باچا خان سے ملاقات ہوئی تو پوچھا جناب آپ اور قرآن کا اتنا قریب سے مطالعہ ؟
باچا خان مسکرائے اور یہ کہتے ہوئے بات ٹال دی
"مولانا صاحب ہم طالب علم ہیں "

No comments:
Post a Comment