حضرت مقداد رضی اللہ عنہ ؟
گھوڑے پر جہاد کیا۔آپ کا شمار ان چار اشخاص میں ہوتا ہے جن سے محبت کرنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیا۔آپ ان چودہ خوش قسمت لوگوں میں سے ایک ہیں جنہیں حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا نجیب اور رفیق قرار دیا۔ علامہ ابن کثیر کے مطابق آپ کو خادم رسولﷺ ہونے کا بھی شرف حاصل ہے ۔آپ کی شادی حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چچا زاد حضرت ضباعہ بنت زبیر بن عبد المطلب سے ہوئی جن سے ایک بیٹی کریمہ اور ایک بیٹے عبداللہ تولدرضی اللہ عنہ ہوئے ۔حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ جنگ جمل میں شہید ہوئے ۔آپ رضی اللہ عنہ کا انتقال 33 ہجری میں دور عثمانی میں ہوا۔آپ کی نماز جنازہ حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ نے پڑھائی اور آپ کی تدفین جنت البقیع میں ہوئی۔اللہ تعالیٰ ہمیں آپ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین!
No comments:
Post a Comment