Monday, January 12, 2026

ایک پاکستانی ٹیچر فیسبک فرینڈ ہیں۔ انہوں نے کئی برس ہوئے لکھا تھا کہ 2011 کی مردم شُماری میں 30% سے زائد پاکستانیوں نے مذہب کے کالم میں خود کو ملحد لکھوایا ہے


ایک پاکستانی ٹیچر فیسبک فرینڈ ہیں۔ انہوں نے کئی برس ہوئے لکھا تھا کہ  2011 کی مردم شُماری میں 30% سے زائد پاکستانیوں نے مذہب کے کالم میں خود کو ملحد لکھوایا ہے۔
راقم نے وجوہات پوچھی ۔ انہوں نے پہلی وجہ مسلمانوں کی شدت پسندی کو بتایا اور دوسری یہ کہ لوگ بر صغیر میں ہزار بارہ سو سال سے رائج اسلام سے ہٹتے ہٹتے ملحد بن رہے ہیں۔ بندے نے وضاحت چاہی۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ پہلے قدیم عقائد و تعلیمات سے تھوڑے سے دور ہوتے ہیں، یعنی اعلی حضرت کے پکے مقلد بنتے ہیں۔وہاں سے دیوبندی کھسکا لیتے ہیں کہ وہ پہلے ہی اصل سے کھسک چکے ہوتے ہیں۔ پھر دیوبندیوں سے سلفی(ناصبی) اڑا لے جاتے ہیں۔ اب تک ان کی پالے بدلنے یا دین بدلنے اور آسان سے آسان تر کی عادت پختہ ہو چکی ہوتی ہے، اس لئے آخری اور سب سے آسان، بنا کسی جھنجھٹ و چکر کا راستہ الحاد ہی نظر آتا ہے۔ انہوں نے اور بھی کئی وجہ بتائی تھیں مگر اب یاد نہیں آ رہیں۔خیر، ایک، وہ شاید جانتے نہیں تھے یا بھول گئے ہوں گے کہ سلفیوں(ناصبیوں) کے بعد اور الحاد سے قبل ایک اور بھی راستہ ہوتا ہے، اہل قرآن یا منکر حدیث کا۔
بندہ ان کے بارے میں کچھ  نہیں جانتا مگر اس پوسٹ کے مضمون سے لگا کہ شاید ایسے ہی ہوتے ہوں۔ 
سو،صاحب پوسٹ یا جو صاحب اہل قرآن و منکرین حدیث کے بارے میں  کچھ جانتے ہوں،برائے مہر بانی راقم کو مختصر ہی سہی ان کے بارے میں اہم معلومات فراہم کریں۔ بڑی نوازش ہوگی۔ یا کسی کتاب کا نام ہی بتا دیں۔

No comments:

Post a Comment

#پوسٹ_معرض‌_وجود_میں_آنے_کی_وجہ :-

#پوسٹ_معرض‌_وجود_میں_آنے_کی_وجہ :- ★ 200-150 سال سے جنوبی ایشیا کے اصیل و اولین سنی حنفی مسلمانوں کو ورغلا کر پہلے . . . . . بریلوی، وہاں...