Friday, January 9, 2026

From Al burhania 🔴 بدبخت کی پہچان 🔴 ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ ۙ (المدثر 22)



From Al burhania  🔴 بدبخت کی پہچان 🔴


    ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ ۙ (المدثر 22)

پھر اس نے (آپ ﷺ کو دیکھ کر) ناگواری کا اظہار کیا اور ناپسندیدگی سے منہ بنایا

یہ آیت مبارکہ ولید بن مغیرہ کی بدبختی پر نازل ہوئی۔جو کہ قریش کے سرداروں میں سے ایک تھا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سخت بغض رکھتا تھا اور نفرت کرتا تھا۔

یعنی جب اس بدبخت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو اس کے دل کا بغض اس کے چہرے پر ناگواری اور ناپسندیدگی کی صورت میں ظاہر ہوگیا اور یہی نشانی تھی اسکے بدبخت ہونے کی۔


🔴لہذا امام اہل بیت سیدی امام فخرالدین رضی اللہ عنہ جو کہ اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور نور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وارث ہیں اپنے عارفانہ کلام شراب الوصل میں فرماتے ہیں کہ:

 

طَبَعَ اللہُ عَلَى قَلْبٍ بَدَا... 

عَبِساً لَمَّا رَآنِي وَبَسَرْ


اللہ نے مہر لگا دی ہے ایسے دل پر...

جس پر مجھے دیکھ کر ناگواری اور ناپسندیدگی ظاہر ہو جائے


🔴 لہٰذا سیدی امام فخر الدین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر تم نے کسی بدبخت کو پہچاننا ہے تو اس بات کا اندازہ اس سے لگا سکتے ہو کہ اس کے چہرے کے اثرات مجھے دیکھ کر کیا ہوتے ہیں۔اگر تو مجھے دیکھ کر اس کے چہرے پر ناگواری اور ناپسندیدگی کے اثرات ظاہر ہوتے ہیں تو جان لو کہ یہ یقیناً ولید بن مغیرہ کی طرح بدبخت ہے جس کے دل پر اللہ نے مہر لگا دی ہے اور اس پر ہدایت کے دروازے بند کر دئے ہیں اور جہنم اس کا ٹھکانہ ہے کیونکہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ 


"جو بھی آل محمد سے بغض رکھتا مرا کافر مرا".


اللہ سبحانہ و تعالی ہمارے دلوں کو اہل بیت کے بغض سے ہمیشہ پاک رکھے اور اہل بیت کی محبت میں موت عطا فرمائے. آمین🔴

No comments:

Post a Comment

#پوسٹ_معرض‌_وجود_میں_آنے_کی_وجہ :-

#پوسٹ_معرض‌_وجود_میں_آنے_کی_وجہ :- ★ 200-150 سال سے جنوبی ایشیا کے اصیل و اولین سنی حنفی مسلمانوں کو ورغلا کر پہلے . . . . . بریلوی، وہاں...