کہتے ہیں direct اللّٰہ سے مانگو وسیلہ کچھ بھی نہیں
نہیں جانتے کہ اس رب العالمین نے تو اپنی پہچان بھی "وسیلے" کے بغیر نہیں کروائی
مجھے بتاؤ کیا وہ محتاج تھا اپنے ہی بنائے ہوئے انبیاء کا؟
کیا وہ محتاج تھا اپنی ہی اتاری ہوئی الہامی کتابوں کا ؟
حق تو یہ تھا کہ direct زمین پر اترتا اور کہتا لوگو میں تمہارا رب ہوں میری عبادت کرو
دراصل وہ یہ سمجھانا چاہتا ہے کہ مجھ تک پہنچنے کے لئے پہلے میرے مومن بندوں کے پاس آنا ان کی بات سننا وہ تمہیں بتائیں گے کہ میں کون ہوں
باقی مثالوں اور دلیلوں کو ایک طرف کر دیں، سرے سے غور کریں کہ میری اور آپ کی پیدائش بھی وسیلے کے بغیر ممکن نہیں تھی اس کے لئے بھی وسیلہ ہمارے والدین کو بنایا گیا ورنہ اللّٰہ قدرت رکھتا تھا کہ ایک ایک کر کے ہمیں direct زمین پر اتارتا
قرآن کریم میں "وسیلے" سے متعلق متعدد مثالیں موجود ہیں
بنی اسرائیل کو جب الگ الگ چشموں سے پانی چاہئے تھا تو اللّٰہ تعالیٰ نے حکم دیا "اے موسیٰ (علیہ السلام) اپنی لاٹھی پتھر پر مارو جس میں سے بارہ چشمے پھوٹیں گے" تو کیا اللّٰہ حضرت موسیٰ علیہ السّلام کا محتاج تھا یا لاٹھی کا؟ کہ لاٹھی پتھر پر مارنے سے ہی پانی نکل سکتا تھا ؟
پھر یوسف علیہ السّلام نے اپنی قمیض بھائیوں کو دی اور کہا یہ والد کی آنکھوں پر رکھنا جس سے بینا ہو جائیں گے
اب رب العالمین قمیض کا محتاج ہو گیا (معاذاللہ)
پھر فرشتوں سے اپنے نور کو سجدہ کروانے کے لئے آدم علیہ السّلام کا بت بنانا ضروری تھا ؟ خود کو وحدہُ لا شریک کہتا ہے پھر سجدہ کروا رہا ہے مٹی کے پتلے کو؟
حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلّم شفاعت کریں گے بروز قیامت اس پر تو آپ کا ایمان ہوگا
پھر آپ قیامت کے دن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلّم سے بھی کہہ دینا یارسول اللّٰہ آپ ہٹ جائیں ہمیں وسیلے کی کوئی ضرورت نہیں ہم direct اپنی بخشش کروا سکتے ہیں ۔۔
دعا مانگنے سے پہلے اول و آخر سورہ فاتحہ کے بعد درود شریف بھی نہ پڑھا کریں پھر ؟ direct ہی دعا مانگا کریں
مومنین کے وسیلے سے اللّٰہ تعالیٰ کے حضور دعا مانگنا بہت بڑی چیز ہے
ہم اللّٰہ تعالیٰ کے سکھائے گئے طریقے پر عمل کرنے والے ہیں، مشرک نہیں
No comments:
Post a Comment