Wednesday, January 14, 2026

بعض لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ گڑے مردے اکھاڑنے کا کیا فایدہ


بعض لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ گڑے مردے اکھاڑنے کا کیا فایدہ ، ہمارے بابوں کی عبارتوں کو سامنے لانے سے کیا دینی فایدہ حاصل ہو جاتا ہے ۔ ایسے لوگوں سے یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ فرقہ پرستوں نے جو معاملہ دین کے داعیوں کے ساتھ کیا ، انکی عبارتوں کو دور مروڑ کر پیش کیا اور عوام کو ان سے بدگمان کیا ، عوام کو ان سے دور کرنے کی کوشش کی ، ہر ایسی آواز کو دبایا گیا  جس نے قرآن و حدیث کی بات کی ، اور لوگوں کو فرقہ پرستی سے دور کرنے کی کوشش کی ۔ اور آج بھی فرقہ پرست اپنی روش پر قائم ہیں ۔   اگر فرقہ پرست اپنے عمل سے تائب ہو جاییں ، فرقہ پرستی چھوڑ دیں تو ہم بھی یہ کام چھوڑ دیں گے ۔


بابا پرستی اور فرقہ پرستی نے لوگوں کو قرآن و حدیث سے دور کیا ہے ، توحید کی معرفت سے دور کیا ہے ۔  اندھی تقلید ایسی بیماری ہے جس میں انسان کی عقل خراب ہو جاتی ہے ، دماغ بند ہو جاتا ہے اور وہ حق و باطل میں تمیز نہیں کر پاتا ، ہم دین کے غدار نہیں ہیں جو مسلک پرستی کی وجہ سے حق بیان نا کریں ۔


بعض لوگ اسے بڑا کمال سمجھتے ہیں کہ وہ مسلکی رواداری کی وجہ سے توحید بیان نہیں کرتے ، حق کی بات نہیں کرتے ، نا اپنا مسلک چھوڑتے ہیں نا دوسروں کا چھیڑتے ہیں ۔ تو یہ منافقت نہیں تو اور کیا ہے کہ فرقوں کو بچانے کے لیے حق بیان نا کیا ۔ تم اپنا فرقہ بچاؤ ہم اپنا بچاتے ہیں ، تم اپنے بابے بچاؤ ہم اپنے بابے بچاتے ہیں ۔اصل میں تم اس لیے دوسروں کو نہیں چھیڑتے کہ اپنا نا چھوڑنا پڑ جائے ، جو خود غلط باتوں میں اپنے فرقے کو نہیں چھوڑے گا تو وہ دوسرے کو بھی چھوڑنے کی دعوت کس طرح دے پائے گا ۔ 

 

ایمان کا تقاضا یہ ہے اپنے مسلک کے بابوں نے اگر کویی چیز قرآن و حدیث کے منافی پیش کی  ہے تو سب سے پہلے اسکو چھوڑو  ، اور حق بیان کرنے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نا کرو ۔ اللّٰہ نے ہمیں مسلمان بنایا ہے اور صرف اس چیز کی پیروی کا حکم دیا ہے جو اس نے نازل فرمایا ہے اور ہر اس چیز سے دور رہنے کی تلقین کی ہے جس کی کوئی دلیل اللہ نے نازل نا کی ہو ۔ 


قال اللہ تعالیٰ: 


اِنَّ الَّذِیۡنَ فَرَّقُوۡا دِیۡنَہُمۡ  وَ کَانُوۡا  شِیَعًا لَّسۡتَ مِنۡہُمۡ فِیۡ شَیۡءٍ ؕ اِنَّمَاۤ  اَمۡرُہُمۡ  اِلَی اللّٰہِ ثُمَّ یُنَبِّئُہُمۡ بِمَا کَانُوۡا یَفۡعَلُوۡنَ 


بیشک جن لوگوں نے اپنے دین کو جدا جدا کر دیا اور گروہ گروہ بن گئے  آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں بس ان کا معاملہ اللہ تعالٰی کے حوالے ہے پھر ان کو ان کا کیا ہوا جتلا دیں گے ۔

No comments:

Post a Comment

#پوسٹ_معرض‌_وجود_میں_آنے_کی_وجہ :-

#پوسٹ_معرض‌_وجود_میں_آنے_کی_وجہ :- ★ 200-150 سال سے جنوبی ایشیا کے اصیل و اولین سنی حنفی مسلمانوں کو ورغلا کر پہلے . . . . . بریلوی، وہاں...