۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم بڑے ادب کے ساتھ نوجوان علماء میں اس مسئلے کو پیش کرتے ہوئے یہ امید کرتے ہیں کہ وہی اب کوئ راستہ نکالیں گے ۔
ریحان:
علماے اہل سنت کے مندرجہ ذیل کارناموں پر غور کرکے بتائیں کہ آپ اس وقت کدھر ہیں؟
فمن عيوب أهل البدع تكفير بعضهم بعضا، ومن ممادح أهل العلم أنهم يخطئون ولا يكفرون .
اہل بدعت کے عیوب سے یہ ہے کہ وہ آپس میں ایک دوسرے کی تکفیر کرتے ہیں اور اہل علم کی خوبیوں سے یہ ہے کہ وہ (آپس میں کسی مسئلہ میں اختلاف کی صورت میں ایک دوسرے کو) خطاوار تو ٹھراتے ہیں تکفیر نہیں کرتے ـ
شرح العقيدة الطحاوية لأبي العز الحنفي ـ ص :300
ملا علی قاری اور دیگر ائمہ عقائد نے بھی اس طرح کی بات کہی ہے ـ
۱-حضرت ازہری میاں کے والد مفسر اعظم پر مفتی محمد اعظم اور قاضی عبدالرحیم صاحبان کا کفر کا فتوی لگا، جس کی تاویل مفتی غلام محمد صاحب نے مثنوی مولانا روم کا شعر پیش کرکے کرنے کی کوشش کی جو شعر آج تک مثنوی میں تلاش نہ کرسکیں ۔ـ
۲۔مفتی غلام محمد صاحب نے " احکام شرع مصطفوی بر گردن برادران کچھوچھوی" نامی کتاب میں ہاشمی میاں، مثنی میاں اور مدنی میاں پر تفسیق و تضلیل کا حکم صادر کیا ،اس کا کیا جواب ہے؟
ان میں سے آپ کس کو برحق جانتے ہیں؟
۳۔فروعی مسائل میں اختلاف کے سبب علمائے اشرفیہ کو صلح کلی کا خطاب دیا گیا اور اشرفیہ کو اسطبل بتایا گیا
اس کا کیا جواب ہے؟
۴۔مولانا یسین اختر مصباحی صاحب کی تضلیل کی گئی تو کیا اس سے تضلیل کرنے والوں نے توبہ کیا؟
۵۔مفتی ظہیر الدین صاحب کی تضلیل و تکفیر کی گئی تو کیا اس سے رجوع نامہ شائع کیا گیا؟
۶۔دعوت اسلامی اور سنی دعوت اسلامی کی تفسیق و تضلیل کی گئی تو اس کی کیا راہ نکالی گئی؟
کیا گمراہ کہنے والے نے توبہ کیا؟
اور آپ دعوت اسلامی اور سنی دعوت اسلامی کو کیا برحق نہیں سمجھتے ہیں؟
۷۔ازہری میاں نے مدنی میاں کو مسلک اعلحضرت کا غدار بتا کر اہل سنت سے خارج کیا
اس کا کیا جواب ہے؟
اور آپ ان دونوں بزرگوں میں سے کس کو سنی جانتے ہیں؟
۸۔ازہری میاں اور سبحانی میاں کے درمیان کفر و گمرہی کا اختلاف ہوا تو ان میں سے کس نے توبہ کیا؟
آپ ان میں سے کس کو مسلک کا پاسبان جانتے ہیں؟؟؟
۹۔سالم میاں بدایوں کی تضلیل و تکفیر کی گئی تو کس مفتی نے توبہ کیا؟
اور قوم کس کو برحق مانے؟ ؟؟
۱۰۔نظمی میاں نے ازہری میاں سے اپنے والد کی عطا کردہ اجازت کو سلب کرنے کا اعلان کیا تھا تو کیا اس سلسلے میں ان مشائخ کی آپس میں کوئی گفتگو ہوئی؟
۱۱۔امین میاں نے ازہری میاں اور محدث کبیر صاحب کو کمرے میں باندھ کر ڈنٹے ڈنٹے مارنے کو کیوں کہا؟
کیا اس کا تصفیہ کرالیا گیا؟
۱۲۔مولانا عبید اللہ خان اعظمی کی ازہری میاں اور محدث کبیر نے تکفیرکی اور مفتی نظام الدین صاحب نے علامہ محمد احمد مصباحی صاحب اور دیگر علما کی تصدیق سے ازہری صاحب کے تکفیری فتوی کا رد کیا ـ
۔ ان میں سے کس کا فتوی آپ کے نزدیک برحق ہے؟ ؟؟
۱۳۔مولانا اعظمی صاحب پر بریلی سے کفر کا فتوی اور اشرفیہ سے فتوی کارد اور ایمان کا ثبوت !
کون ہے آپ کے نزدیک برحق؟؟؟
۱۴۔طاہر القادری پربریلی کا فتوی کفر کا اور مناظر اہل سنت مفتی مطیع الرحمن رضوی کا بیان ایمان کے ثبوت پر۔
کون ہے برحق ؟اور امت کدھر جائے؟ ؟؟
۱۵۔منانی میاں اورمولانا شہاب الدین رضوی کےگمراہی کا اعلان اور توبہ کا مطالبہ۔
کون ہے آپ کے نزدیک صواب پرکون؟
۱۶۔جام نور اور اس کی ٹیم کی گمراہی کا اعلان۔
کیا آپ مولانا خوشتر اور ان کے احباب کو گمراہ جانتے ہیں؟ اور کیا جام نور نہیں پڑھتے؟
۱۷۔محدث کبیر سے حشمتی شیروں نے تجدید ایمان کا مطالبہ کیا اور محدث کبیر نے زرتاب رضا اور سنابل رضا حشمتی کی تضلیل کی ـ
اور ازہری میاں سمیت علما نے تجدید و رجوع کا مطالبہ کیا ۔
ان میں سے کس کا مطالبہ آپ کے نزدیک درست ہے؟
اور ان میں سے کون آپ کے نزدیک مسلک رضا کا پاسبان ہے؟ ؟؟
۱۸۔مولانا برہان رضا حشمتی نے حضور تاج الشریعہ کو ازہری ہونے کی وجہ سے صلح کلی کہا
اور تاج الشریعہ نے حشمتی علما کے خلاف محدث کبیر کی حمایت کی ـ ۔
آپ ان میں سے کس کو غیر صلح کلی سنی جانتے ہیں؟
۱۹۔حدیث رسول کو دل خراش اور ایمان پاش کہنے اور لکھنے والے کی طرف سےمناظرہ کرنے والے مفتی اختر حسین علیمی اور علما کی توہین کرنے ،بلاتحقیق شرعی مسلمانوں کی تفسیق اور علما اہل سنت کی تحریروں میں حذف و اضافہ کرکے صاحب تحریر کی تضلیل کی کوشش کرنے کی پاداش میں مفتی مجیب الرحمن مصباحی ازہری نےمولانا غلام مصطفی نجم القادری، مفتی اختر حسین علیمی ،مفتی خوشنود پر ضال و مضل اور کذاب، مفتری اور مسلک اعلحضرت کا باغی ہونے کا حکم لگایا۔
ان میں سے آپ کس کو برحق جانتے ہیں؟ ؟؟
۲۰۔مولانا توقیر رضا نبیرہ اعلحضرت سے دیوبند جانے کی وجہ سے مولانا تسلیم رضا اور مولانا منان رضا اوربریلی کے دیگر علما نے توبہ و رجوع کا مطالبہ کیا اور فرمایا :توبہ ورنہ مسلمانوں کی قبرستان میں دفن پر اور سنی معاشرہ میں زندگی گزارنے پر پابندی لگادی جایے گی ۔
یوں ہی مولانا توقیر رضا نے فرمایا :کہ اگر میں زبان کھول دوں تو خاندان اعلحضرت کےسارے لوگوں کو توبہ و تجدید کرنا ہوگا ۔
تو کیا یہ لوگ اب تک مسلمان نہیں ہیں؟
ان حضرات میں آپ کس کی حمایت میں کھڑے ہیں؟ ؟؟
۲۱۔خانقاہ سمرقندیہ دربھنگہ کے شیخ طریقت سید شاہ نور علی بڑے حضور سے اختری علما کا توبہ کا مطالبہ ـ ۔
کون ہے آپ کے نزدیک سنی؟ ؟؟
۲۲۔شیخ طریقت مولانا آل رسول قدسی سے اختری علما کا رجوع اور توبہ کا مطالبہ ـاور مولانا آل رسول قدسی کا ازہری میاں کی عطا کردہ خلافت واپس کرنے کااعلان ۔
آخر کون ہے آپ کے نزدیک اہل حق و صواب؟ ؟؟
۲۳۔شیخ طریقت حضرت ثقلین میاں اور ان کے معتقدین سے رضوی پیروں اور مفتیوں کا توبہ اور تجدید کا مطالبہ ۔
کیا ہے اس کی حقیقت اور کون ہے اہل حق؟؟؟
۲۴۔حشمتی علما کا دعوت اسلامی( الیاسی) اور سنی دعوت اسلام ( شاکری) کی تضلیل کا اور بائی کاٹ کا اعلان ـ ۔
ان میں سے کون ہے آپ کے نزدیک اہل سنت ؟ ؟؟
۲۵۔مفتی شہاب الدین اشرفی شیخ الحدیث جامع اشرف کا اعلحضرت کے تکفیری فتوی پر تبصرہ اور اس کا رد، اور مفتی موصوف کے خلاف اختری علما کا استفتا بازی ـ ۔
کون ہے آپ کے نزدیک صواب پر؟؟؟
۲۶۔شیری، مداری، وارثی، اجمیری، وجیہی،مجیبی، نظامی، الیاسی، شاکری، نورانی،ثقلینی،بدایونی،مدراسی، حیدر آبادی، کشمیری، رام پوری، دہلوی ،درگاہی، خانقاہی، مصباحی، علیمی،اختری،منانی،توقیری،توصیفی،سبحانی،تسلیمی،ارسلانی، منعمی، ابو العلائی، حشمتی، اختری، سعیدی، منہاجی ،اشرفی، رضوی ،بشیری وغیرہ حصوں میں اہل سنت کو کس سعادت مند انسان نے تقسیم کیا؟
اورآپ ان میں سے کس کو اہل سنت کا نمائندہ جانتے ہیں؟ ؟؟
۲۷ ۔ جنازہ کے مسئلے میں فتاوی رضویہ کی روشنی میں فتوی دینے کے باوجود مفتی قاضی شہید عالم مصباحی کی تکفیر کا فتوی ازہری میاں کی تصدیق کے ساتھ مرکزی رضوی دار الافتا بریلی کے مفتی افضال نے جاری کیا ـ
آپ ہی انصاف کریں کہ قاضی صاحب آپ کے نزدیک مسلمان ہیں کہ نہیں؟
۲۸ ۔ مناظر اہل سنت مفتی مطیع الرحمن رضوی مظفرپوری سے ازہری میاں نے اپنی خلافت سلب کی اور مردود کیا اور مفتی صالح صاحب نے کتب دینیہ کی توہین کی پاداش میں تکفیر کی ـ
ان میں کون آپ کے نزدیک مسلمان ہے اور مقبول ہے؟
۲۹ ۔ علامہ عاشق الرحمن حبیبی اور مولانا مجاہد حبیبی نے ایک دوسرے سے توبہ اور تجدید کا مطالبہ کیاـ
کون آپ کی نظر میں اقتدا کے لائق ہے؟ ؟؟
٣٠ - ملک نیپال میں حافظ زاہد حسین پر شیر نیپال مفتی جیش محمد صدیقی البرکاتی کا فتویٰ کہ وہ صلح کلی ہیں اور ان کے ماننے والے بھی صلح کلی اور توبہ و تجدید کا مطالبہ
اور زاہدیوں کا فتویٰ کہ شیر نیپال کافر تھے اور ان کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے پر توبہ و تجدید ایمان و نکاح کا مطالبہ ،
کون ہیں آپ کے نزدیک حق پر؟؟
اتنے ہی پہ بس نہیں بلکہ شاید ہی کوئی عالم و پیر بچا ہو جو اختری اور حشمتی علماکی نظر میں فاسق وگمراہ نہ ہو ـ،
اگر آپ کو یاد نہ ہوتو کسی عالم کا نام ذکر کریں ان کے تعلق سے فتوی کی نشان دہی کردی جائے گی ـ،حوالے کی ضرورت ہو تو بھی بتائیں گے، پورا پورا فتوی اور پوری پوری کتاب آپ کی خدمت میں پیش کردی جائے گی ـ۔
کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ ان تمام مطالبات و فتاوی کو کالعدم قرار دیا جائے اور یہ اعلان کردیا جاے کہ اب اہل سنت کے کسی عالم یا پیر بلکہ کسی عام مسلمان کے خلاف بھی فتوی کا حق علما و مشایخ کی مشترکہ ٹیٓم کو ہوگی اور جو اس کی خلاف ورزی کرے گا ،اس کو اہل بدعت میں شمار کیا جایے گا ،تمام علمامتحد ہوکر اہل تشدد کا مقابلہ کریں اور مسلمانوں کے ملکی مسائل کی طرف توجہ دیں ـ۔؟؟؟
حکومت مسلمانوں کو ملک سے ختم کرناچاہتی ہے اور ہم آپس میں ایک دوسرے کو اسلام سے باہر کرنےمیں مصروف ہیں،
اگر یہی روش رہی تو ہندوستان عنقریب اسپین کا نظارہ پیش کرے گا،،،،،اللہ کی پناہ ۔
آپ کا خیر خواہ
شیخ محمد یونس علیگ
No comments:
Post a Comment