امام محمد المھدیؓ پر شیخینؓ کو تفضیل نہیں دی جاسکتی : 🔖🔖📌
(❂): امام ابنِ سیرین رحمه الله نے فرمایا:
«يَكُونُ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ خَلِيفَةٌ لَا يُفَضَّلُ عَلَيْهِ أَبُو بَكْرٍ وَلَا عُمَرُ».
❞اس امت میں ایک ایسا خلیفہ ہوگا جس پر ابوبکرؓ وعمرؓ کو فضلیت نہیں دی جاسکتی۔❝
📘[ المصنف ابن أبي شيبة ، ح/٣٧٦٥٠ ؛ صحیح ]
¶}= اس کی سند صحیح ہے ۔
________________________________________________________________________________
(❶): ایک اور جگہ ابنِ سیرین نے فرمایا :
«الْمَهْدِيُّ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ وَهُوَ الَّذِي يَؤُمُّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ».
❞مھدی اس امت میں سے ہیں اور وہ وہی ہیں جو عیسیٰ ابنِ مریم ع کی امامت کروائیں گے۔❝
📘[ المصنف ابن أبي شيبة ، ح/٣٧٦٤٩ ؛ صحیح ]
(❷): سیدنا علیؓ روایت کرتے کہ رسول اللهﷺ نے فرمایا:
«لَوْ لَمْ يَبْقَ مِنَ الدَّهْرِ إِلَّا يَوْمٌ لَبَعَثَ اللَّهُ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ بَيْتِي يَمْلَؤُهَا عَدْلًا كَمَا مُلِئَتْ جَوْرًا»
❞اگر زمانے کا صرف ایک دن باقی رہ گیا ہو تو پھر بھی اللہ تعالیٰ میرے اھلِ بیت میں ایک آدمی کو بھیجے گا جو زمین کو عدل وانصاف سے بھر دے گا جیسے اس سے پہلے وہ ظلم وجور سے بھری ہوئی ہوگی۔❝
📘[ المصنف ابن أبي شيبة ، ٥١٣/٧ ، ح٣٧٦٤٨ ؛ ت الحوت ]
📌= شیخ مصطفیٰ العدوی نے اس کی سند کو صحیح قرار دیا ہے ۔
[ الصحيح المسند من أحاديث الفتن ، ص٣٥١ ]
تحریر: حسين السبحاني
No comments:
Post a Comment