مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی مدحت میں مولانائے روم قدس سرہ کے چند اشعار کا نثر میں اردو ترجمہ
١.حضرت علی کرم اللہ وجہہ ، اہل صفا یعنی اولیاء اللہ کے وجود کے لئے مثل آفتاب ہیں۔ آپ مومنین کے امام اور اللہ کے ولی ہیں۔
٣.آپ ایسے امام ہیں کہ جن کا وجود حق تعالی کے ساتھ قائم ہے۔زمین و زماں اور ارض و سماء میں۔
٣.آپ حقیقت انسان کی جان ہیں ،جب کہ سب کچھ فنا ہو جائے گا،وہ اپنی جگہ مستقل رہیں گے۔
٤.آپ اپنے علم کی وجہ سے سارے عالم کے سردار ہیں اور اپنے فقر کی وجہ سے سارے فقراء کے آقا ہیں۔
٥.اے بحث کرنے والے ! میرے ساتھ بحث نہ کر،جب تک تجھ پہ یہ روشن نہ ہو جائے کہ حضرت علی سب کے مولا ہیں۔
٦.تمام مومنین کا روئے ارادت آپ کی طرف ہے۔کیوں کہ آپ امیر،ہادی اور مولا ہیں۔
٧.خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے از روئے تحقیق فرمایا ہے کہ حضرت علی رض دونوں جہاں کے ولی ہیں۔
٨.حضرت علی کی حقیقت کا سرور کونین ص نے شب قرب یعنی شب معراج میں مقام اؤ ادنی میں مشاہدہ کیا۔
٩.حضرت علی وہ ہیں جو رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچازاد بھائی ہیں اور خاتون جنت کے ولی و شوہر ہیں۔
١٠۔ علی نے علی کا کلام سنا(خدا کا نام بھی علی)اور علی کے لئے علی کے سوا اور کوئی نہیں تھا۔
١١.تحت الثری سے ثریا تک کوئی ذرہ اس کی مشیت کے خلاف نہیں ہے۔ کیوں کہ ان کی مشیت ، مشیت حق میں گم ہے۔
١٢.تمام عارفان حق کا حسن اور قدروکمال حضرت علی کے وجود سے ہے۔اور ان کی سب خوشی آپ کے دم سے ہے۔
١٣.ہم سب ذرات ہیں اور وہ خورشید عالم تاب ہیں۔ہم سب قطرے ہیں اور وہ دریا ہیں۔
١٤.ہم سب مردہ ہیں اور وہ مردہ ہیں۔ہم سب پستی کے مقام میں ہیں اور وہ ارفع و اعلیٰ ہیں(زندہ وہ ہے جس کا دل زندہ ہے).
١٥.اے شمس الدین(تبریزی)چونکہ تم عشق کی وجہ سے مقام صفا میں پہنچ چکے ہو،اپنی جان اپنے مولا علی رض پر قربان کر دے۔
١٦.تاکہ تیری جان واصل جاناں ہو جائے اور قطرہ دریا میں مل جائے۔
١٧.تو دل و جاں سے اس خاندان(اہل بیت) کا غلام بن جا اگر تجھے تخت و تاج تک رسائی کی ضرورت ہے۔
مراۃ الاسرار،صفحہ ١٨٠,١٨١,١٨٢
Monday, July 1, 2024
مدحت مولا علی بذریعہ رومی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
مدحت مولا علی بذریعہ رومی
مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی مدحت میں مولانائے روم قدس سرہ کے چند اشعار کا نثر میں اردو ترجمہ ١.حضرت علی کرم اللہ وجہہ ، اہل صفا یعنی...
-
हदीस़ से। #लेकिन . . . . . #ह़दीस़_जमा करना तो #सब_से_बड़ी_बिद्अतों_में_से_एक_है..... ! #मिलादुन्नबी स़. की #ख़ुशी ए...
-
# सीरतोसुन्नते_स़.#अज़्मतेहसन_अ. व ह़श्रे "मलिक अज़ूज़" ! दो सौ, ख़ुस़ूस़न सत्तर अस्सी 70-80 साल से ऐसे काम किए जा रहे हैं जो उम्...
-
حدیث سے۔ #لیکن . . . . . #احادیث_جمع کرنا تو #سب_سے_بڑی_بدعتوں_میں_سے_ایک ہے۔۔۔۔۔! #میلاد_النبیؐ کی #خوشی ایک #دن، ...
No comments:
Post a Comment